صدر کے بعد آرمی چیف کی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات 

37

 

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں پاک فوج کے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

نیو نیوز کے مطابق ملاقات  وزیر اعظم ہاوس میں ہوئی جس میں ملکی سلامتی ، سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

 

 

قبل ازیں آرمی چیف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ۔  ملاقات میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

آرمی چیف نے صدر مملکت کو سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ تیاری ، دہشت گرد عناصر کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی اور ملک سے  متشدد عناصر کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

صدر مملکت نے بلوچستان ، خیبر پختونخوا کے نو ضم شدہ اضلاع میں آپریشنز میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ  قوم کو اپنی مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے  ۔ مسلح افواج نے تمام مشکلات کے باوجود ملکی سرحدوں کا دفاع کیا۔

تبصرے بند ہیں.