محبوبہ سے شادی ہونے پر قتل کرنے والا عاشق اپنے انجام کو پہنچ گیا 

41

اسلام آباد:راولپنڈی کی عدالت نے پسند کی شادی نہ ہونے کی رنجش پر لڑکی کے اغواء و قتل کے ملزم کو سزائے موت سنادی ہے ، ملزم ابراہیم یوسف پر اٹھارہ سالہ علشماں کے اغواء اور قتل کے جرم میں بنی پولیس نے 2019 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ  اینڈ سیشن جج فرخندہ ارشد اعوان نے پسند کی شادی نہ ہونے کی رنجش پر لڑکی کے اغواء و قتل کے ملزم کیخلاف کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا ، استغاثہ کے پیش کردہ شواہد کی روشنی میں عدالت نے ملزم کو سزائے موت کا حکم سنایا۔

 ملزم ابراہیم یوسف پر اٹھارہ سالہ علشماں کے اغواء اور قتل کے جرم میں بنی پولیس نے 2019 میں مقدمہ درج کیا تھا، واقعہ کی ایف آئی آر کے مطابق ملزم اور مقتولہ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے جبکہ مدعی مقدمہ اس رشتے سے انکاری تھا جس پر ملزم نے انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے یہ سنگین جرم کیا۔

تبصرے بند ہیں.