خاتون اول میرے گھر قطعا قیام پذیر نہیں، فرح خان

68

اسلام آباد: خاتون اول بشری بیگم کی دوست فرح خان نے تمام افواہوں کی تردید کر دی۔ کہتی ہیں کہ خاتون اول میرے گھر قطعا قیام پذیر نہیں اور وہ بنی گالہ اسلام آباد میں ہیں۔

فرخ خان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیے کہ لوگوں کی ذاتی زندگیوں سے متعلق جھوٹ بولے جائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سے یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ خاتون اول بنی گالہ میں نہیں آج کل اپنی دوست کے گھر قیام پذیر ہیں۔

تبصرے بند ہیں.