لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 7 کے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
جو کلارک اور قاسم اکرم کی کراچی کنگز میں واپسی ہو ئی ہے جبکہ عامر یامین بھی آج کے میچ میں کراچی کنگز کا حصہ ہیں۔ْ
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے میں آج دو میچز شیڈول ہیں۔دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کا گلیڈی ایٹرز سے ٹاکرا ہو گا۔ میچ شام 7:30 پر شروع ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.