وزیراعظم عمران خان نے میاں چنوں واقعہ کا نوٹس لے لیا

151

اسلام آباد: خانیوال میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کو تشدد کر کے قتل کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے ںوٹس لے لیا۔

خانیوال میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کو تشدد کر کے قتل کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے مشتعل ہجوم کی جانب سے کسی شخص کو تشدد کر کے قتل کرنے واقعات کو سختی سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب کے ضلع خانیوال کے دور دراز گاؤں میں ہجوم نے ایک شخص کو مبینہ طور پر قرآن پاک کی مبینہ توہین کرنے پر پتھر مار کر قتل کر دیا تھا۔

مذکورہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی فرد/گروہ کی جانب سے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش قطعاً گوارا نہیں کی جائے گی۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ ہجوم کے ہاتھوں تشدد سے قتل کے واقعات کو نہایت سختی سے کچلیں گے۔

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ میں نے آئی جی پنجاب سے میاں چنوں واقعے کے ذمہ داروں اور فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز گاؤں جنگل ڈیرہ میں مغرب کی نماز کے بعد اس طرح کے اعلانات ہوئے کہ ایک شخص نے قرآن کے اوراق پھاڑ کر انہیں نذرِ آتش کر دیا جس کے بارے میں سن کر سیکڑوں مقامی افراد جمع ہو گئے۔

ملزم مبینہ طور پر بے قصور تھا تاہم کسی نے اس کی بات نہیں سنی اور اسے پہلے درخت سے لٹکایا اور پھر اینیٹیں مار مار کر قتل کر دیا۔

تبصرے بند ہیں.