اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان میں افغانستان کے معاملے پرمکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں سابق سفیروں اور صحافیوں سے خصوصی نشست میں کہا کہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے عالمی برادری متفق ہے، چین اور پاکستان میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے تاہم خارجہ پالیسی کی مجبوری کی وجہ سے صرف امریکا کی رائے مختلف ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا جانتا ہےحالات یوں ہی رہے تو افغانستان انتشار کا شکار ہوسکتاہے، ایسی صورت میں امریکا کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔
وزیر اعظم نے اسلامو فوبیا سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر پیوٹن سے میری ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی، انہوں نے کہا کہ روس میں کوئی اسلامو فوبیا نہیں۔ میرے دورہ روس پر مسجد میں ایک پروگرام رکھا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد بہت سے مسائل کا سامنا ہے، ملک میں اشیا کی قیمتیں یکساں ہونی چاہئیں مگر سندھ اور پنجاب میں الگ الگ قیمت پر گندم بک رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری معیشت کی سمت درست ہے جس پر چینی قیادت نے بھی اعتماد کا اظہار کیا۔
تبصرے بند ہیں.