ملتان: صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دسویں جماعت کی طالبہ کو مظفر گڑھ سے بلوا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانیوالے مرکزی ملزم ثقلین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کیخلاف بھی کارروائی جاری ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق دسویں جماعت کی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دے کر مظفر گڑھ سے بلایا گیاجہاں نشہ آور جوس پلا کر طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے طالبہ سے مبینہ زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم ثقلین گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ طالبہ سے مبینہ زیادتی کرنے والے دیگر ملزمان کے خلاف بھی کاروائی جاری ہے۔
تبصرے بند ہیں.