واشنگٹن: امریکہ نے روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے خطرات کے پیش نظر اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔
وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے اس لئیے امریکی شہری 48 گھنٹے تک یوکرین سے نکل جائیں۔ بیان میں مزید خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ روسی حملے کاممکنہ آغاز فضائی حملوں سے ہو گا جس سے یوکرین چھوڑنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی ہو سکتا ہے اور زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔
امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جیک سولیون کے مطابق روس کی طرف سے یوکرین کی سرحد پر روسی فوجیوں کی مسلسل بڑھتی تعداد اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ روس کا یوکرین پر حملہ نزدیک ہے، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ روس یوکرین پر چین میں جاری بیجنگ سرمائی اولمپکس کے دوران حملہ کر سکتا ۔
علاوہ ازیں برطانیہ، کینیڈا، ہالینڈ، لیٹویا، جاپان اور جنوبی کوریا نے بھی یوکرین میں رہنے والے اپنے شہریوں کو یوکرین سے نکل جانے کی ہدایت کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.