عامر لیاقت کی تیسری شادی پر ان بیٹی دعا کر ردعمل بھی سامنے آگیا 

187

کراچی :عامر لیاقت کی تیسری شادی پر جہاں سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے وہیں اب ان کی بیٹی دعا نے تنگ آکر اپنے والد عامر لیاقت کی تیسری شادی پر ردعمل بھی دے دیا ۔

عامر لیاقت کی بیٹی دعا نے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر اپنے فالوورز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ براہ مہربانی میری فیملی سے متعلق پوسٹوں پر مجھے مینشن کرنا اورکمنٹ میں میرا ذکرکرنا بند کریں۔ یہ اکاؤنٹ صرف میرے آرٹ ورک کے لیے ہے اور اگر آپ اس کا احترام نہیں کرسکتے تو بخوشی میرے اکاؤنٹ کو ان فالو کرسکتے ہیں۔

دعا نے مزید لکھا کہ وہ اس ایشو پر کسی بھی قسم کا کوئی جواب نہیں دینگی ،دعا نے کہا کہ وہ کسی بھی شخص کو براہ راست بھی کوئی جواب نہیں دینا چاہتی ،انہوں نے کہا میں اپنی فیملی پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی ۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے ان کے دو بچے ایک بیٹا احمد اور ایک بیٹی دعا ہے۔ عامر لیاقت کی طوبیٰ انور کے ساتھ دوسری شادی کے بعد انہوں نے اپنی پہلی اہلیہ کو طلاق دے دی تھی جس کے بعد ان کے بچے بھی اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔

حال ہی میں طوبیٰ انور نے تصدیق کی تھی انہوں نے عامر لیاقت سے خلع لے لی ہے۔ اور اس خبر کے محض ایک دن بعد عامر لیاقت نےگزشتہ روز اپنی  تیسری شادی کا اعلان کیاتھا۔

تبصرے بند ہیں.