ترین گروپ کی چوہدری برادران سے ملاقات کا امکان

45

لاہور: پنجاب کا سیاسی محاذ گرم ہو گیا، ترین گروپ کی چوہدری برادران سے ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے ارکان کے باہمی رابطوں کا ابتدائی راؤنڈ مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد جہانگیر ترین گروپ کا باضابطہ اجلاس جلد طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کے رابطے کے بعد ترین گروپ کی چوہدری برادران سے ملاقات کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور مشترکہ دوست ترین گروپ کے مرکزی رہنماؤں کی چوہدری برادران سے ملاقات کیلئے متحرک ہیں۔

ترین گروپ گزشتہ روز غیر رسمی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرچکا ہے اور گروپ آئندہ ہفتے بھرپور سیاسی سرگرمیوں کاسلسلہ شروع کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ترین گروپ سیاسی صورتحال سے الگ نہیں رہے گا اور اس صورتحال میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

گزشتہ روز یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے خصوصی نمائندوں کا رابطہ ہوا ہے۔ اور ۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں شہباز شریف سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی تھی جبکہ حمزہ شہباز نے خود آگے بڑھ کر مسلم لیگ ق کے مونس الہی کو فون کیا تھا۔ شہباز شریف نے حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے کہا کہ حکومت سے نکل جائیں اور ق لیگ سے کہا کہ آئیں ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنائیں۔

تبصرے بند ہیں.