ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کر لی

228

 

کراچی: پی ٹی آئی رہنما اور ٹیلی ویژن کی معروف شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی تیسری بیوی سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ تصویر شیئر کی۔ عامر لیاقت کے مطابق ان کی اہلیہ  کی عمر صرف 18 سال ہے۔

 

سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے عامر لیاقت نے لکھا کہ’ گزشتہ روز  18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے شادی ہوئی، ان کا تعلق لودھراں، جنوبی پنجاب کے ایک معزز نجیب الطرفین "سادات” خاندان سے ہے،  میں اپنے تمام خیر خواہوں سے درخواست کرنا چاہتا ہوں، برائے مہربانی ہمارے لیے دعا کریں.’

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبی انور نے ٹی وی میزبان سے اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔

 

عامر لیاقت کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ انور نےسوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ انتہائی بوجھل دل کے ساتھ لوگوں کو اپنی زندگی میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کرنا چاہتی ہیں کہ ان کی عامر لیاقت سے 14 ماہ سے علیحدگی  ہے۔

 

 

ان کے قریبی دوست احباب اور خاندان کے ارکان پہلے سے ہی یہ بات جانتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ان 14 ماہ کے دوران رشتے میں پڑی دراڑیں ختم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے انہوں نے خلع لینے کا فیصلہ کیا۔

تبصرے بند ہیں.