اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں موسم خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی کئی درجے نیچے ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے شہر کوئٹہ اور قلات میں بھی موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔کوئٹہ سمیت صوبے شمالی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں کم ازکم درجہ حرارت مفنی 7، کوئٹہ اور قلات میں منفی 3، مستونگ میں منفی ایک، ژوب میں 3، سبی میں 8، نوکنڈی میں 5، گوادر میں 13، جیونی اور تربت میں 14 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔
تبصرے بند ہیں.