اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وزرا کو تعریفی اسناد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کابینہ کے 10 بہترین وزرا کو شاندار کارکردگی پر اسناد سے نوازیں گے، شاندار کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کے ملازمین کو بھی اضافی الاونس دیا جائے گا۔
وزرا کو بطور ایوارڈ تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب آج وزیر اعظم آفس میں ہوگی، ثانیہ نشتر،اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، فروغ نسیم، مراد سعید اور امین اسلم دوڑ میں شامل ہیں۔
فواد چودھری، خسرو بختیار، عبدالرزاق داود، عمر ایوب، حماد اظہر، شوکت ترین بھی تعریفی اسناد کی دوڑ کا حصہ ہیں۔ اعظم سواتی ، پرویز خٹک، نورالحق قادری، امین الحق اورشبلی فراز بھی دوڑ میں شامل ہیں جبکہ معاون خصوصی شہزاد ارباب نے رپورٹ تیار کرکے وزیر اعظم آفس کو دے دی ہے۔ تقریب میں وزرا اور وزارتوں کے حکام کو مدعو کیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.