اسلام آباد:تحریک انصاف حکومت نے مہنگائی میں وفاقی سرکاری ملازمین کو ریلیف دیتے ہوئے تنخواہوں میں اضافےکا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ الاؤنس ملازمین کو بنیادی تنخواہوں پر دیا جائے گا جس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔
اس حوالے سے وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری پر غور کیا جا رہا ہے جس کے تحت ایسے تمام سرکاری ملازمین جو لمبے عرصے سے ایک ہی گریڈ پر کام کر رہے ہیں ان کو ترقی دی جا سکے۔
وزارت خزانہ نے مزید کہا ہےکہ خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کی طرز پر ملازمین کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ اپریل تک ہوگا جبکہ پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارش پر ایڈہاک ریلیف اور الاؤنس کو تنخواہوں میں ضم کرنے کا فیصلہ ہوگا۔
وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں کو بھی سفارش کی ہے کہ سرکاری ملازمین کی اسی تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔
تبصرے بند ہیں.