کابل :خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں فائرنگ سے 5 فوجی جوانوں کی شہادت کے بعد طالبان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کی افغانستان میں موجودگی کا پتہ چلانے کیلئے تحقیقات کا اعلان کر دیا ۔
افغانستان کے نائب وزیر خارجہ اور طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے پاکستان کے ضلع کرم میں افغانستان سے آئے دہشت گردوں کے حملے کی تصدیق کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں ۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا افغانستان کی سر زمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ، ضلع کرم میں افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے کی تصدیق کررہے ہیں،دو روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں فائرنگ سے 5 فوجی جوان شہید ہوئے تھے۔
واضح رہے چھ فروری کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پانچ فوجی جوان شہید ہوگئے تھے۔
تبصرے بند ہیں.