اہل یا نااہل؟ فیصل واوڈا کی قسمت کا فیصلہ کل ہوگا 

33

 

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی  کے رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نا اہلی کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ کل سنایا جا رہا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 23 دسمبر کو فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ فیصل واوڈا پر الزام تھا کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت اپنی دوہری شہریت چھپائی ہے۔

 

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فیصل واوڈا کیس کا جلد فیصلہ کرنےکا حکم دیا تھا۔

 

فیصل واوڈا کے وکیل کا کہنا ہے کہ دوہری شہریت والوں کے پاس نائیکاپ ہوتا ہے شناختی کارڈ نہیں ہوتا جب درخواست گزار ایم این اے کی نشست پر نہیں رہے تو اس درخواست پر نااہلی نہیں ہو سکتی۔

تبصرے بند ہیں.