وزیراعظم آج بلوچستان کا اہم دورہ کریں گے

63

 

کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان آج صوبہ بلوچستان کا اہم دورہ کریں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان  دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلے کرنے والے  جوانوں کا حوصلہ بڑھانے   نوشکی جائیں گے جہاں وزیراعظم کو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔

 

وزیر اعظم عمران خان کی کوئٹہ میں وزیراعلیٰ اور گورنر بلوچستان سے ملاقاتیں بھی  شیڈول میں شامل  ہیں۔ جبکہ وزیراعظم سکیورٹی امور سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت بھی  کریں گے۔

 

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں صوبہ بلوچستان میں دہشتگرد وں کی جانب سے کارروائیوں میں تیزی دیکھنی میں آئی ہے اور ملک دشمن عناصر نے مختلف حملوں میں اسکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔ جس کے بعد  فورسز نے بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پنجگور میں دہشتگردوں کیخلاف کلیئرنس آپریشن کیا جس میں 20 دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 9 جوان شہید ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.