کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے لاہور قلندر ز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی 

40

کراچی :کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ،لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف دیا تھا ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو  لاہور قلندرز نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف دیا ،لاہور قلندر کی طرف سے فخر زمان 70، ہیری بروک 40 ،عبداللہ شفیق 32 ، ڈیوڈ ویسے 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے آج کا میچ جیتنا انتہائی اہم تھا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری فتح اپنے نام کرلی،کوئٹہ کی طرف سے  غلام مدثر نے دو کھلا ڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن روئے کی شاندار سنچری، جیمز ونس اور محمد نواز کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 205 رنز کا ہدف 3 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔

تبصرے بند ہیں.