آصف زرداری کی چودھری برادران سے ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال 

32

 

لاہور : سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ہے۔

 

لاہور میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزراء طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، ایم این اے سالک حسین، شافع حسین اور رخسانہ بنگش بھی شریک  تھے۔

 

آصف زرداری نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.