کراچی: پاکستان سپر لیگ 7 کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فتح کے لیے 205 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ فخر زمان 70، ہیری بروک 40 ،عبداللہ شفیق 32 ، ڈیوڈ ویسے 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ لاہور قلندرز نے دھواں دار بیٹنگ کی اور گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز کی جم پر دھلائی کی ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے آج کا میچ جیتنا انتہائی اہم ہے۔ کوئٹہ نے چار میچ کھیل کر ایک میں فتح حاصل کی ہے جبکہ 3 میں اس کو شکست ہوئی ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے جبکہ لاہور قلندرز نے پانچ میچ کھیلے ہیں ۔تین جیتے اور دو ہارے ہیں اور لاہور کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
تبصرے بند ہیں.