ن لیگ کا اجلاس،ان ہاؤس تبدیلی سے متعلق حتمی فیصلے کا اختیار نواز شریف کو دیدیا

19

 

لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف  اور رانا ثناء اللہ سمیت دیگر نے ان ہاؤس تبدیل کی حمایت کردی جبکہ خواجہ آصف  ان ہاؤس تبدیلی کے  مخالف ہیں۔ نواز شریف ان ہاؤس تبدیلی کا حتمی فیصلہ کرینگے ۔نواز شریف فیصلہ کرنے سے قبل مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیں گے۔

 

مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیر صدارت ہواجس میں لندن سے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

 

ممبران سی ای سی  نے کہا ہے کہ نواز شریف کی  قیادت میں تمام فیصلوں پر بھرپور سپورٹ اور اعتماد کرتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.