ماسکو :یوکرین نے امریکہ کی طرف سے پھیلائی جانے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یوکرینی عوام ایسی کسی بھی قسم کی پیشگوئی اور دعوؤں پر یقین نہ کریں جس میں یہ کہا جا رہا ہے کہ بہت جلد روس بڑی فوج کیساتھ یوکرین پر حملہ آور ہونے جا رہا ہے ۔
یوکرین کے وزیر خارجہ نے حقائق سے پردہ اُٹھاتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاعات نہیں جس میں کہا جا رہا ہو کہ روس اپنی بڑی فوج کیساتھ ہمارے اوپر حملہ آور ہونے والا ہے ،یوکرین کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی پیشگوئی ،دعوؤں پر یقین نہ کریں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کو ڈرنا چاہیے کیو نکہ ان کے پاس مضبوط فوج اور بین الاقوامی حمایت ہے ۔اس سے قبل امریکی حکام نے خبردار کیا تھاکہ روس یوکرین پر حملے کے لیے 70 فیصد فوجی تیاری مکمل کرچکا ہے۔
اس سے قبل امریکی قومی سلامتی مشیر کا کہنا تھا کہ اگر جنگ شروع ہوئی تو یوکرائن کو بھاری جانی نقصان ہوگا لیکن روس کو بھی اس کی اسٹریٹیجک قیمت چکانی پڑے گی۔انہوں نے کہا اس بحران سے بچنے کیلئے سفارتی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں ۔
امریکی صدر جو بائیڈن کے سینیئر مشیر نے یہ سخت وارننگ ایسے وقت جاری کی ہے جب ایک ہی دن قبل امریکی حکام نے یہ تصدیق کی تھی کہ روس نے کم از کم 70 فیصد فوجی طاقت جمع کرلی ہے، جس کا مقصد ممکنہ طور پر اس ماہ کے وسط تک روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو یوکرائن پر مکمل حملہ شروع کرنے کا حکم دینے کا متبادل فراہم کرنا ہے۔
تبصرے بند ہیں.