پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

67

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی لاہور میں ہونے والی بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

 

پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو اپنے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی جس پر ن لیگ نے شرط عائد کی کہ لانگ مارچ کے اختتام پر دھرنا دیں گے تو ساتھ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے دھرنا دینے سے انکار کیا۔

 

ملاقات کے دوران مریم نواز نے اپنے موبائل پر نواز شریف سے آصف زرداری کی بات بھی کروائی۔ ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا تاہم تحریک عدم اعتماد کے وقت کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

 

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سامنے ن لیگ سے رابطے میں رہنے والے پی ٹی آئی کے 20 اراکین کے نام بھی رکھے گئے۔

 

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر آصف علی زرداری اور بلاول کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 

تبصرے بند ہیں.