راولپنڈی:وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا سارےگندے انڈے اکٹھے ہوکرآئیں،اسلام آباد میں انہیں ٹھوکرماریں گے،انہیں شکست ہوگی ،کرپٹ لوگوں کو ہمیشہ عوام نے مسترد کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ لوگ جتنے مرضی احتجاج کرلیں انہیں ملنا کچھ نہیں،آج لاہور میں اکٹھے بیٹھ کرلنچ کیا گیا،ان کی سیاست کے خاتمے کے دن ہیں،جس کادل چاہتا ہے وہ اسلام آباد آئے۔
انہوں نے کہا نوازشریف کی سیاست نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس کی طرح گرےگی،فضل الرحمان عالم دین ہے وہ ہمارے حلیفوں سے مدد لینے چلےگئے،انہوں نے کہا آٹا،چینی،دوائیں مہنگی ہونےکی وجہ یہ سابق حکمران ہیں،سابق حکمران ملک سے دولت لوٹ کر فرار ہوچکے ہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا مجھےاڈیالہ جیل میں پھانسی دیدی جائے،باہرنہیں بھاگوں گا،اڈیالہ جیل میں پھانسی پرلٹکناپسند کروں گا،جعلی سرٹیفکیٹ پر باہرنہیں جاؤں گا۔
شیخ رشید نے کہا 4ماہ سے کھیل چل رہا ہےکہاجارہا ہےکہاکوئی آرہا ہےکوئی جارہاہے،چاہتے ہیں منی لانڈر اور ملک کیلئےمسئلےپیداکرنےوالےجیل میں ہوں۔
تبصرے بند ہیں.