لاہور : لاہور میں سیاسی محاذ گرم پھر گرم ہوگیا ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں قربتیں بڑھ گئی ہیں۔ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے اعزاز میں ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف نے ظہرانہ دیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری اور آصف زرداری کی شہبازشریف سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔ ملاقات میں مریم نواز، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔
سابق صدر آصف علی زرداری پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کے لئے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی سابق صدر زرداری کے ہمراہ ہیں pic.twitter.com/p6rTzYPcQ9
— PML(N) (@pmln_org) February 5, 2022
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال ، پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم کے لانگ مارچ ، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی جانب سے پیپلز پارٹی کی قیادت کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.