لتا منگیشکر کی طبیعت ایک بار پھر خراب، وینٹی لیٹر پر منتقل 

33

 

ممبئی: برصغیر کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی ۔ ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا ۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا کی وجہ سے گزشتہ ماہ سے  ممبئی کے بریچ کینڈ ہسپتال میں زیر علاج بلبل ہند کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لتا منگیشکر کی حالت ایک بار پھر خراب ہوگئی ہے جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ 92 سالہ گلوکارہ کو گزشتہ کورونا کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ان کا کورونا تو ٹھیک ہوگیا تھا تاہم بعد میں انہیں نمونیا ہوگیا جس کی وجہ سے وہ ہسپتال میں ہی زیر علاج رہیں گزشتہ رات لتا منگیشکر کی طبیعت مزید خراب ہوئی تو انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.