آرمی چیف کا بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام 

56

 

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

 

آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں ۔

 

 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور لاک ڈاؤن نے کشمیریوں کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ کشمیریوں پر مظالم بند کیے جائیں اور مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں اور اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.