شہباز شریف سے آج آصف زرداری اور بلاول کی ملاقات، عدم اعتماد پر غور ہوگا 

33

 

لاہور : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف آج سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

 

نیو نیوز کے مطابق ظہرانے کے موقع پر شہباز شریف سے ماڈل ٹاون اُن کی رہائش گاہ پر آصف علی زرداری ،بلاول بھٹو کی ملاقات بھی ہوگی ۔ملاقات میں حکومت مخالف مہم ، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ کے حوالے سے مختلف امور پر غور ہوگا۔

 

ملاقات میں مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی ہوں گے ۔ شہباز شریف نے آصف علی زرداری کی پسندیدہ ڈِش بھنڈی پکوائی ہے۔کھانے میں مٹن پلاؤ ،دال اور قورمہ تیار کروایا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.