اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کا ایم کیو ایم پاکستان سے ملنے کا مطلب پیپلزپارٹی سے خیر نہیں ملی۔
شہباز گل نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔
آج فضل الرحمن صاحب کا MQM کے پاس جانے کا مطلب ہے کہ فضل صاحب کو پیپلز پارٹی سے خیر نہیں ملی۔ PDM ٹوٹ چکی۔فضل صاحب اب کرچیاں اکٹھی کرتے پھر رہے ہیں
انہیں یاد رہے جب مارکیٹ میں ایک دفعہ لوگوں کو کھوٹے سکے کا پتہ چل جائے پھر وہ کہیں بھی نہیں چلتا۔فضل صاحب تو ہر جگہ سے رجیکٹ ہو چکے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 4, 2022
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی اور فضل الرحمان اب کرچیاں اکٹھی کرتے پھر رہے ہیں۔
انہیں یاد رہے کہ جب مارکیٹ میں ایک دفعہ لوگوں کو کھوٹے سکے کا پتہ چل جائے پھر وہ کہیں بھی نہیں چلتا۔
شہباز گل نے کہا کہ فضل صاحب! تو ہر جگہ سے مسترد ہو چکے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.