کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے سکوڈ سے انجری کے باعث باہر ہونے والے فاسٹ باؤلر محمد الیاس کی جگہ عثمان خان شنواری کو شامل کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عثمان خان شنواری پی ایس ایل کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل تھے اور بائیو سیکیور کا ببل میں تھے جس کے باعث انہیں قرنطینہ بھی نہیں کرنا پڑے گا اور وہ فوری طور پر کراچی کنگز کے سکواڈ کو جوائن کر لیں گے۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز کے محمد عامر اور محمد الیاس انجری کے باعث پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن سے باہر ہو گئے ہیں۔ کراچی کنگز ٹورنامنٹ میں اب تک 3 میچز کھیل چکی ہے تاہم وہ ابھی تک فتح سے محروم ہے۔
یاد رہے کہ عثمان خان شنواری نے گزشتہ سال نومبر میں کمر کی تکلیف سے چھٹکارا پانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ فٹ ہیں ور کرکٹ میں کم بیک بھی کر لیا ہے تاہم ڈاکٹر اور فزیو کے مشورے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ مستقبل میں انجریز سے بچنے اور کرکٹ کے کیرئیر کو طول دینے کیلئے کیا ہے اس لئے امید ہے کہ شائقین کرکٹ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں بھرپور سپورٹ کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.