اسلام آباد: سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس گلزار احمد نے حکومت سے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی۔
سابق چیف جسٹس کو سکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ کو خط ریٹائرمنٹ سے قبل لکھا گیا ہے۔ خط میں رینجرز کی سیکورٹی برقرار رکھنے کی استدعا کی گئی ہے۔ خط کے مطابق جسٹس گلزار احمد اور اہلخانہ کو چیف جسٹس والی سکیورٹی برقرار رکھی جائے۔ جسٹس (ر) گلزاراحمد نے دہشتگردی، ماورائے عدالت قتل سمیت کئی ہائی پروفائل مقدمات کے فیصلے کیے، اقلیتوں کے حقوق، تجاوزات سمیت کئی حساس مقدمات کے فیصلے کیے ہیں۔
خط میں استدعا کی گئی ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد گھر اور سفر کے دوران رینجرز فراہم کی جائے۔ خط ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے27 جنوری کو لکھا گیا تھا۔ جسٹس گلزاراحمد چیف جسٹس ہاؤس سے ریٹائرڈ ججز کیلئے مختص گھرمیں منتقل ہوگئے، چیف جسٹس گلزاراحمد یکم فروری کو مدت مکمل کرکے ریٹائر ہوگئے تھے.
خیال رہے صدر مملکت نے جسٹس عمر عطا بندیال کو چیف جسٹس پاکستان مقرر کیا اور ان کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت کی گئی۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال مقرر ہے، چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ سینئر ترین جج ہیں۔ جسٹس بندیال 18 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہونے تک چیف جسٹس کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
تبصرے بند ہیں.