سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کم

33

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی بڑی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

 

سندھ صرافہ بازار جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

 

10 گرام سونے کا دام 600 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار567 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1803 ڈالر برقرار ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.