سونے کی فی تولہ قیمت میں آج اضافہ

63

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج پچاس روپے اضافہ ہوا ہے۔

 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 25 ہزار روپے ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 43 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار 167 روپے ہے۔

 

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہوکر 1803 ڈالر فی اونس ہے۔

 

گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی سے 1 لاکھ 24 ہزار 950 اور دس گرام سونے کی قیمت 258 روپے کمی سے 1 لاکھ 7 ہزار 124 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1450روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.