روپے کے مقابلے امریکی ڈالر مزید 29 پیسے سستا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

23

کراچی: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا بھی تسلسل برقرار ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 29 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 176 روپے 72 پیسے سے کم ہو کر 176 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا تسلسل برقرار ہے، آج ایک مرتبہ پھر 100 انڈیکس 299.82 پوائنٹس بڑھ کر 45674.50 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران 0.66 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 11 کروڑ 53 لاکھ 94 ہزار 297 شیئرز کا لین دین ہوا۔ تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

تبصرے بند ہیں.