لاہور: بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نقل اور کاپی کرنے کی روایت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، ہالی ووڈ سے لیکر پاکستان کی انڈسٹری سے مواد کو کاپی کرنے پر اکثر و بیشتر انڈین انڈسٹری کو سبکی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ ایسی ہی صورتحال نے ایک بار پھر انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر بھارتی ڈرامہ کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ آج کل بھارتی نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والا ڈرامہ ‘کامنا’ پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ کی عین کاپی ہے۔
View this post on Instagram
بھارتی ٹی وی پر ’میرے پاس تم ہو‘ کے مشہور سین کو کاپی کرنے کے نتیجے میں پاکستانی عوام بھارتی انڈسٹری کو خوب تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے فوراً بعد صارفین نے فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نقل اور کاپی ہونے والے مواد کی نشاندہی کی جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین خلیل الرحمٰن قمر کے ڈرامے ‘ میرے پاس تم ہو ‘ کی خوب تعریف کرتے نظر آئے۔
تبصرے بند ہیں.