جسٹس گلزار احمد بطور چیف جسٹس اپنا آخری فیصلہ آج سنائیں گے

77

اسلام آباد : سپریم کورٹ سندھ میں بلدیاتی اختیارات کیس کا فیصلہ آج سنائے گی، چیف جسٹس گلزار احمد آج   بطور چیف جسٹس  اپنے آخری دن ایم کیو ایم کی درخواست پر فیصلہ سنائیں گے۔

 

نیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے 26 اکتوبر 2020 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ بلدیاتی اختیارات کیلئے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے عدالت سے رجوع کیا تھا.

 

عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست الگ رکھتے ہوئے ایم کیو ایم کی پٹیشن پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے درخواستیں 2017 میں دائر کی تھیں۔

 

واضح رہے کہ  چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد آج اپنے عہدہ سے ریٹائرڈ ہوجائینگے جبکہ نامزد چیف جسٹس عمر عطا بندیال کل بروز بدھ اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے۔

 

چیف جسٹس گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکے اعزاز میں آج فل کورٹ ریفرنس ہوگا ۔فل کورٹ ریفرنس سے موجودہ چیف جسٹس اور نامزد چیف جسٹس کے علاوہ اٹارنی جنرل، وائس چیئر مین پاکستان بارکونسل اور صدر سپریم کورٹ بار خطاب کرینگے۔

 

دوسری جانب نامزد چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی جہاں صدر مملکت عارف علوی ان سے حلف لینگے۔ وزارت قانون وانصاف کے زیر اہتمام ایوان صدر میں چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.