بورس جانسن نے قوم سے معافی مانگ لی

65

لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پارٹی گیٹ سکینڈل پر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابقبورس جانسن کے خلاف پارٹی گیٹ سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران وزیر اعظم ہاؤس میں پارٹیوں کے انعقاد کو قائدانہ کوتاہی قرار دیا گیا ہے۔

 

تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد اب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے قومی سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ میں معذرت چاہتا ہوں، میں لوگوں کے غصے کو سمجھتا ہوں، ہمیں اپنے آپ کو آئینے میں دیکھنا چاہیے اور سیکھنا چاہیے۔ وزیر اعظم ہاؤس اور وزراء کی رہائشگاہوں پر بعض پارٹیاں ایسی تھیں جن کو روکا جانا چاہیے تھا لیکن نہیں روکا گیا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ سال جب برطانیہ بھر میں لاک ڈاؤن نافذ تھا تو ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پارٹیاں منعقد کی جارہی تھیں جن کو برطانوی میڈیا نے رواں ماہ بے نقاب کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.