بلاول بھٹو نے گیلانی کا استعفٰی قبول کرنے سے انکار کر دیا

39

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوسف رضا گیلانی کا استعفٰی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل سے متعلق چیئرمین سینیٹ کے کردار پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے ملی بھگت سے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کرایا۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے نمائندے اپنا احتساب خود کرتے ہیں اور یوسف رضا گیلانی کی خدمات جمہوریت پسندوں کے لیے روشن مثال ہیں۔

خیال رہے کہ سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر اپوزیشن کو ایک ووٹ سے شکست ہوئی تھی اور اس دوران ایوان میں یوسف رضا گیلانی کی عدم حاضری پر اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب کہ حکومتی وزرا نے گیلانی کا شکریہ ادا کیا تھا۔

خود پر ہونے والی تنقید کے بعد آج یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.