سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے کم

46

کراچی: ہفتے کے پہلے کاروباری دن میں ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے کم ہوئی ہے۔

 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 25 ہزار 250 روپے ہے۔

 
اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 728 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 7 ہزار 382 روپے ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر ایک ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 791 ڈالر فی اونس ہے۔ 

 

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔ 

تبصرے بند ہیں.