حکومت کا چین سے مزید 3 ارب ڈالر قرض لینے کا منصوبہ 

64

 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی  حکومت نے چین سے 3 ارب ڈالر کا مزید قرض لینے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ قرض ملنے سے   زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

 

نیو نیوز کے مطابق  قرض کا معاہدہ وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر طے پائے گا۔ ذرائع کےمطابق ابتدائی معاہدہ ایک سال کیلئے کیا ہوگا۔

 

ذرائع کےمطابق قازقستان اور روس سے 2 ارب ڈالر قرض معاہدہ کا کوئی پلان زیر غور نہیں ۔ روس گیس پائپ لائن منصوبے پر سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.