فواد چودھری کا اقلیتوں سے متعلق آزادانہ فیصلے دینے پر چیف جسٹس کو خراج تحسین 

52

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اقلیتوں کے حقوق کیلئے سٹینڈ لینے پر چیف جسٹس گلزار احمد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 

فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چیف جسٹس گلزار آج ریٹائر ہو رہے ہیں انہوں نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو لے کر جو تاریخی سٹینڈ لیا اس سے ان کی عزت و تکریم  میں بہت اضافہ ہوا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ہندوستان کی عدلیہ شدت پسندوں کے ہاتھوں بے بس نظر آتی ہے جسٹس گلزار جیسے ججز نے اقلیتوں کو سہارا دیا اور آزادانہ فیصلے دیے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال سپریم کورٹ میں پانچ جج صاحبان ریٹائر ہو رہے ہیں پارلیمان کو نئے ججز کی تعیناتی کیلئےآئینی ترمیم پر غور کرنا چاہئے ۔

 

 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اگر پارلیمان سپریم کورٹ میں تعیناتیوں کو آزادانہ اور شفاف بناتی ہےتو یہ بہت بڑا کام ہو گا۔ سیاسی جماعتیں اپنےاختلافات کو پس پشت ڈال کر اس اہم ترمیم کیلئے سرجوڑیں۔

تبصرے بند ہیں.