اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں جس کی وجہ سے ان کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ٓئندہ بذریعہ روڈ سفر کم سے کم اور ہیلی کاپٹر یا جہاز کے سفر کو ترجیح دینگے۔
ذرائع نے کہا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہی گزشتہ روز بلاول بھٹو سرگودھا میں سیال شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر لاہور سے روانہ ہوئے اور رات ہونے سے قبل بلاول ہاؤس واپس بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچے۔
دوسری طرف وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین کا کہنا ہے کہ پروردگار ہمارے چئیرمین کی حفاظت کرے اور انھیں ہر ناگہانی سے محفوظ رکھے ۔ ایک ایک جیالا بلاول بھٹو زرداری کی زندگی کی حفاظت کے لیے سینہ سپر ہوکر کھڑا ہے ۔ چئیرمین بلاول بھٹو کی عمردراز ہو اور اُن کی قیادت میں پاکستان مزید مضبوط ہو۔
تبصرے بند ہیں.