لاہور: صاحبہ نے کہا کہ میرا فلمی کیریئر عروج پر تھا جب میں نے ریمبو سے شادی کی اور میں کم عمر بھی تھی ۔ اس دوران انہوں نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ میں اس وقت نادان بھی تھی اس لئے ان سے شادی بھی ہو گئی۔
نیو نیوز کے پروگرام جی سرکار میں پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی جان ریمبو اور صاحبہ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر پروگرام کے میزبان سینئر اداکار نعمان اعجاز نے مزاح سے بھر پور سوالات بھی دونوں میاں بیوی سے کیے۔ خوشگوار ازدواجی زندگی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے اداکار جان ریمبو کا کہنا تھا کہ شادی کو 22 سال ہو گئے ہیں اور خوش قسمت ہوں کہ زندگی کا سفر بہت اچھا چل رہا ہے، دونوں میاں بیوں ایک انڈسٹری سے ہیں تو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا جبکہ ایک فیلڈ سے ہونے کا فائدہ یہ ہے کہ بیوی مشکلات اور کام کی نوعیت کو سمجھتی ہے کہیں اور شادی ہو جاتی تو شاید مشکل زندگی گزرتی۔
اس دوران اداکارہ صاحبہ کا کہنا تھا کہ میاں بیوی ایک ہی فیلڈ سے ہوں تو وہ ایک دوسرے کو زیادہ اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں ۔ بچے سوشل میڈیا کے حوالے سے ہمیں بہت سمجھاتے ہیں ہم سوشل میڈیا کو نہیں سمجھتے لیکن وہ اس معاملے میں ہماری مدد کرتے ہیں اور یوٹیوب پر کام کرنے کا بچوں کو شوق ہے۔
میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ بچوں کو ٹی وی اسکرین سے دور کیوں رکھا ہوا ہے آپ دونوں نے تو صاحبہ نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک، دو دفعہ بچے اسکرین پر آئے تو شاید بچوں کو نظر لگ گئی تو ہمیں ہسپتال جانا پڑا۔ بڑا بیٹا فٹبال کا شوقین ہے اور انڈر 19 پاکستان کی طرف کھیلا جبکہ چھوٹے بیٹے کو میوزک سے لگاو ہے تاہم فیصلہ سازی میں بچوں کی چلتی ہے اور بچوں کی ذمہ داریوں کی وجہ سے انڈسٹری کو خیر آباد کہنا پڑا۔
میزبان نعمان اعجاز کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ صاحبہ نے کس بات سے متاثر ہو کر ریمبو کو جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کیا کا جواب دیتے ہوئے ادکارہ نے کہا کہ میرا فلمی کیریئر عروج پر تھا جب میں نے ریمبو سے شادی کی اور میں کم عمر بھی تھی ۔ اس دوران انہوں نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ میں اس وقت نادان بھی تھی اس لئے ان سے شادی کر لی جبکہ انہوں نے اداکار معمر رانا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میرے شوہر کو کہاں تمہاری قسمت ایک چیز میں ہی چمکی ہے وہ ہے صاحبہ سے شادی ہو گئی۔ صاحبہ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے بہت ساری منتیں مانی ہوئیں تھیں اور ان کی یہ منتیں قبول ہو گئیں۔
ریمبو نے کہا کہ گیسٹ ہاوس میں میرا کردار بچوں کو بہت پسند آیا اور اسی نے پہچان دی جس کے بعد مجھے پاکستان کی فلم انڈسٹری میں بھی کام ملنا شروع ہو گیا۔
انڈسٹری کے حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ جب تک پروڈیوسرز نہیں آئیں گے انڈسٹری نہیں بنے گی ۔ اب فلم میں بزنس نہیں ہے کیونکہ اب سال میں ایک یا دو فلمیں بنتی ہیں اور وہ انڈسٹری نہیں ہے بلکہ اب فلم بنانا بھی ایک مہنگا کام ہے۔
تبصرے بند ہیں.