سیاحوں کو مری میں داخلے کی اجازت دے دی گئی

22

راولپنڈی:  شہریوں کے لئے خوشخبری، ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر سیاحوں کو مری میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔ 

 

ملکہ کوہسار مری میں برفانی طوفان میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد سیاحوں کی آمد پر پابندی لگادی گئی تھی تاہم اب حکومت کی جانب سے پابندی تو ختم کردی گئی ہے لیکن مری اب بھی سیاحوں کا منتظر ہے۔

 

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او)  راولپنڈی کے مطابق شام 5 سے صبح 5 بجے تک مری کے داخلی راستوں پر ناکےختم کردیےگئے ہیں۔

 

سی ٹی او کے مطابق ٹریفک پولیس کی طرف سے لگائی گئی کاؤنٹنگ ڈیوٹی بدستور موجود ہے، مری میں سیاحوں کی 8 ہزارگاڑیوں کے داخلےکی اجازت دی گئی ہے۔

 

سی ٹی او کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے افسر وجوان سیاحوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں، پہاڑی اورخطرناک راستہ ہونےکے باعث سیاح تیز رفتاری سے گریز کریں۔

 

تبصرے بند ہیں.