ہمارا ایک ہی ٹارگٹ ہے اور لانگ مارچ آگے پیچھے نہیں ہو گا، مولانا فضل الرحمان

27

کراچی: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی مارچ کی تیاریاں جاری ہیں سور 23 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ حکومت نے اسٹیٹ بینک سے متعلق بل پر مشاورت کی نہ ہی سینیٹ ارکان کو پہلے سے آگاہ کیا گیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ متنازع بل کو پہلے اسٹیئرنگ کمیٹی میں بھیجا جاتا ہے اور اپوزیشن کو کبھی ٹارگٹ نہیں بنائیں گے بلکہ ہمارا ایک ہی ٹارگٹ ہے اور لانگ مارچ آگے پیچھے نہیں ہو گا جبکہ لانگ مارچ 23 کو ہی ہو گا اور قوم اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ اجلاسوں میں حکومتی اراکین کو بلایا نہیں جاتا ہے اور کسی بھی بل سے متعلق اراکین کو پہلے بتایا جاتا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک بل پرمشاورت نہیں کی گئی۔ صدارتی طرز حکومت آمروں کا طرز حکومت ہے اور جب ملک میں آئین پاکستان ہے تو صدارتی طرز حکومت ٹھیک نہیں جبکہ قوم کو تجربات سے نہ گزارا جائے اور ملک ٹوٹا بھی صدارتی طرز حکومت سے ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے خود کشمیر کو بھارت کے حوالے کیا اور عالمی دنیا اس معاملے پر کچھ کرے جبکہ کشمیری حکومت پاکستان سے توقع نہ کرے اور جے یو آئی کی جانب سے 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یک جہتی منایا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.