ڈیرہ اللہ یار میں دستی بم حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی

26

ڈیرہ اللہ یار: صوبہ بلوچستان میں دستی بم حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

 

پولیس ذرائع سے بتایا ہے کہ جعفرآباد ڈسٹرکٹ کے صدر مقام ڈیرہ اللہ یار میں صحبت پور چوک میں کھڑے پولیس اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے باعث دو پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

 

علاقہ پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری سمیت دیگر متعلقہ ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے جب کہ امدادی اداروں کے رضاکاروں نے زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم علاج معالجہ کر رہی ہے۔

 

دھماکے کے بعد جائے وقوع پر پہنچنے والی بی ڈی ایس کی ٹیم دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے ثبوت و شواہد کا معائنہ کر رہی ہے جب کہ پولیس سمیت دیگر متعلقہ ادارے جائے وقوع کے معائنے سمیت عینی شاہدین سے حقائق جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

پولیس کو ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ دستی بم سے حملہ کرنے والے موٹرسائیکل پہ سوار تھے جو مذموم حملہ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.