ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں خود انتشار کا شکار ہیں اور ن لیگ کہتی ہے سینیٹ میں پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہاتھ کر گئی جبکہ یہ لانگ مارچ کا شوق بھی پورا کرلیں اور تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبے کیلئے سنجیدہ ہے جبکہ شہبازشریف اور بلاول کو دعوت دے دی اور مخالفین کو عوام کا درد ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بلدیاتی قانون کوتمام جماعتوں نےمسترد کیا، ن لیگ کہہ رہی ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمارے ساتھ ہاتھ کردیا ہے، جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا ہمارے منشور میں شامل ہے، اپوزیشن جماعتوں کو جنوبی پنجاب کا درد ہے تو آگے بڑھیں اور ہمارا ساتھ دیں۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مستقبل کیلئےپاک چین تجارتی امورپرتبادلہ خیال ہوگا، چین بھی پاکستان کی طرح مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقہ سمجھتا ہے، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھی چین کا واضح مؤقف ہے، خطے کی صورتحال پر بھی چینی قیادت سے تبادلہ خیال ہو گا، پاکستان اور چین اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، پاکستان کے چین کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، مستقبل کیلئے چین اور پاکستان کے درمیان تجارت سے متعلق امور ، دوطرفہ تعلقات اور سی پیک کے منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی ہوگا جبکہ وزیراعظم کے دورہ چین کا مقصد اظہار یکجہتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.