اگر جج اپنے بیوی بچوں کے اثاثوں کا ذمہ دار نہیں تو سیاستدانوں کا احتساب کیسے ممکن ہے ؟ فواد 

17

 

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ فروغ نسیم ٹھیک کہتے ہیں کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ درست نہیں۔

 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فروغ نسیم کا سوال اہم ہے کہ اگر جج صاحبان اپنے بیوی بچوں کے اثاثوں کے ذمہ دار نہیں تو پھر سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کا احتساب کیسے ممکن ہے؟

 

فواد چودھری نے مزید کہا کہ عدلیہ کو عالمی رینکنگز میں اپنی تیزی سے گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔نئے چیف جسٹس جب حلف لیں گے تو انھیں اس چیلنج کا سامنا ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.