کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کراچی کنگز کیخلاف اپنی شاندار کارکردگی کے بعد دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کیخلاف عمدہ اننگز کے بعد نسیم شاہ کو انٹرویو کے ذریعے جب کیمرے کے سامنے بلایا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں ایک طویل عرصے بعد اس کیمرے کے سامنے آنے پر بہت خوش ہوں۔ یہ کیمرہ آپ کی جانب صرف اس وقت ہی توجہ دیتا ہے جب آپ بہترین کارکردگی دکھائیں۔ لہٰذا میں ایک بار پھر اس کیمرے کے سامنے آنے پر بہت خوش ہوں۔‘
Naseem Shah "I am pleased that I am meeting this camera after a long time. This camera only pays attention to you when you perform well, so I am really happy to be in front of it again” #PSL2022 #KKvQG pic.twitter.com/fwP3MatykQ
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) January 29, 2022
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے میچ میں نسیم شاہ نے کراچی کنگز کیخلاف انتہائی عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انہوں نے 3.3 اوورز میں صرف 20 رنز دے کر لیمونبی، لوئس گریگوری، محمد نبی، محمد الیاس اور عماد وسیم وی کی وکٹیں حاصل کیں۔
تبصرے بند ہیں.