پی ایس ایل7: ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

19

 

کراچی: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل7) کے ساتویں ایڈیشن کے تیسرے روز ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

 

ملتان سلطانز کے کپتان کے مطابق  ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، دوسری جانب لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہماری باؤلنگ کافی اچھی ہے، کوشش ہو گی ملتان سلطانز کو بڑا ہدف دیں۔

 

خیال رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم نے  پی ایس ایل 7 کے پہلے میچ میں محمد رضوان کی قیادت میں کراچی کنگز کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم میگا ایونٹ میں آج اپنا پہلا میچ کھیلنے میدان میں اترے گی۔

 

تبصرے بند ہیں.